ہوناور 3؍جنوری (ایس او نیوز)ہوناور میں پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ فساد کے سلسلے میں جن 30مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا، ان میں سے 25ملزمین کو کاروار سیشنس کورٹ سے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بقیہ قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی کوشش جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے ایسے نوجوان ہیں جن پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، مگر وہ ابھی پولیس کے ہاتھ نہیں لگے ہیں۔ اور ابھی یہ بات بھی پوری طرح معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ پولیس مزید کس کس کو گرفتارکرنا چاہتی ہے۔ فی الحال کسی بھی مفرور ملزم کی طرف سے پیشگی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔جن لوگوں پر قتل کا کیس302 درج ہواہے ان قیدیوں کو بھی ضمانت ابھی نہیں ملی ہے۔